سکھرپرانہ سکھر میں مسجدکے نام سے منسوب ماتم آج برآمد ہوگا ، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات

پیر 30 جون 2025 19:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سکھرپرانہ سکھر میں مسجدکے نام سے منسوب ماتم آج(منگل) برآمد ہوگا ، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات، پولیس او رینجرز کے ساتھ ساتھ سیکڑوں رضاکاربھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینگے ،ضلعی افسران کا ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کے انتظامی جائزہ لینے کیلئے دورہ ، عملے کوانتظامات و سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات ، تفصیلات کے مطابق شہدائے کر بلا کی یا د میں پرانہ سکھر میں پانچ محرم الحرام کو نکالا جانے والا مسجد کے نام سے منسوب ماتم پرانہ سکھر کے علاقے لعل کے مقام سے کل(آج) نکا لا جائیگا جوجنات بلڈنگ، شاہی بازار، معصومی امام بارگاہ اور دیگرعلاقوں سے ہوتا ہواڈتل شا ہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ما تمی جلوس میں مسجد کے نام سے منسوب تعزئے کے ساتھ چھوٹے بڑئے کئی تعزیئے ، الم پاک اور زوالجناح بھی ہمراہ ہونگے ما تمی جلوس کی حساسیت اور عزاداران کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکھر انتظامیہ کی جا نب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائینگے ماتمی جلوس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے افسران نے ماتمی جلوس کی گذگاہوں سمیت ماتمی جلوس کی نگرانی کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عملے کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی واضع رہے کہ ماتمی جلوس میں عزاداروں کو طبی امداد فراہمی کیلئے جنات بلڈنگ پر سول ڈیفنس سمیت اسکائوٹس و سماجی تنظیموں کی جانب سے کیمپ بھی لگائے جائینگے۔