ی*پنجاب میں سمر سپورٹس کیمپس جاری، 900 سے زائد بچوں کو ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کی تربیت

ٰسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے 14 کیمپس میں بچوں کو ہاکی، فٹنس اور کھیلوں کے بنیادی اصول سکھائے جا رہے ہیں

پیر 30 جون 2025 19:05

۴لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کی تربیتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ صوبے بھر کے 14 مختلف کیمپس میں 900 سے زائد بچوں کو مختلف کھیلوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ہاکی کے سمر سپورٹس کیمپس میں 67 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔ تربیتی عمل میں کوچز اسلم شاہ، اشرف جاوید، اصغر ڈوگر، نرگس سعید اور حبیب الرحمن شامل ہیں، جو بچوں کو ہاکی کے استعمال، بال ہٹ کرنے کی تکنیک اور دیگر بنیادی اصول سکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تربیت کے دوران بچوں کو مختلف گروپوں میں تقسیم کر کے کھیلوں کی عملی مشقیں کروائی جا رہی ہیں تاکہ ہر بچے کی استعداد کے مطابق تربیت ممکن بنائی جا سکے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری خود سمر سپورٹس کیمپس کی نگرانی کر رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کیمپس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کا مقصد بچوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو عام کرنا ہے۔سپیشلائزڈ کوچنگ کے ذریعے بچوں کو نہ صرف تکنیکی تربیت دی جا رہی ہے بلکہ کھیلوں میں ڈسپلن، ٹیم ورک اور فزیکل فٹنس کی اہمیت بھی اجاگر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :