خانیوال ،ڈپٹی کمشنر نے اعوان چوک میں نئی سیوریج لائن بچھانے کے کام کا جائزہ لیا

پیر 30 جون 2025 19:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی اعوان چوک تا پل اصطبل سیورج منصوبے کی انسپکشن کی ،ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبہ میں استعمال میٹریل کا معائنہ کیا۔میٹریل کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم دیا اورموقع پر سیوریج پائپوں کی کوالٹی چیک کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق سیوریج منصوبہ مکمل کیا جائے،سٹینڈرز کے عین مطابق تعمیراتی کام ہونا چاہئیے،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا منصوبہ میں استعمال سیوریج میٹریل کی یو ای ٹی لاہور لیب سے ٹیسٹنگ ضرور کروائی جائے،آن گراؤنڈ لگائے گئے میٹریل کی کڑی نگرانی کی جائے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سہیڑ،ڈی او آئی زین علی اور کنسلٹنٹ ایم ایم پی ہمراہ تھے۔\378