عمرکوٹ ، ضلع میں رانا چندر سنگھ کے نام سے قائم ہونے والے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کئمپس کے لیے مختص زمین کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

پیر 30 جون 2025 19:10

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بیس پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں ضلع عمرکوٹ میں رانا چندر سنگھ کے نام سے قائم ہونے والے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کئمپس کے لیے مختص زمین کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور نرخ مقرر کیے گئے۔

اجلاس میں زمین کے محلِ وقوع، مارکیٹ ریٹ اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی مقاصد کے لیے فراہم کی گئی اس زمین کی قیمت مناسب اور منصفانہ طریقے سے مقرر کی جائے، تاکہ اسے سرکاری ریکارڈ میں درج کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس میں مختیارکار عمرکوٹ اظھر علی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق راناچندر سنگھ کے نام سے قائم ہونے والے مہران یونیورسٹی کے کیمپس کی زمین کی فی ایکڑ قیمت چار لاکھ روپے (400000) مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر کمیٹی کے تمام اراکین نے اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فی ایکڑ زمین کا نرخ 400000 چار لاکھ روپے مقرر کیا جائے گا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری، غلام اکبر درس، شکیل احمد قائمخانی، سید قمر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران، عوامی نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :