ہری پور،ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام کے لیے قائم کردوہ کنٹرول روم کا دورہ

پیر 30 جون 2025 19:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محرم الحرام کے لیے قائم کردوہ کنٹرول روم کا دورہ کر کے تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس نے سوموار کے روز محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں قائم کردہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کنٹرول روم میں موجود عملے کو محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے و متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ جلوسوں و مجالس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :