آباد کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتین تین لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی

پیر 30 جون 2025 19:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) نصیرآباد کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتین تین لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی دوسری واردات مین دوکان کے تالے توڑ کر چھ بوری کھاد چوری کر لی گئی پولیس کے مطابق منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے مقام پر تین موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر محمد یوسف سے تین لاکھ روپے نقدی اور بے نظیر انکمسپورٹ ڈیوائس چھین کر فرار ہوگئے جبکہ منجھوشوری میں گزشتہ شب نا معلوم چور بشیر احمد مینگل کی دوکان کے تالے توڑ کر ڈی اے پی کھاد کی چھ بوریاں چوری کرکے فرار ہوگئے جن کی مالیت اسی ہزار روپے بنتی ہے ان واقعات کی منجھوشوری پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔․

متعلقہ عنوان :