مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

مال روڈ پر تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس کو جدید لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنایا جائیگا ْپارکس، گرین بیلٹس ، سڑکوں کی تزئین آرائش کا کام مزید تیز کیا جائے‘وزیر ہاسنگ بلال یاسین پی ایچ اے لاہور ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے موزوں سائٹس کو لیز پر دینے کا پلان مرتب کریں‘ سیکرٹری نورالامین مینگل کی ہدایت

پیر 30 جون 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب کا وژن، لاہور کی ساکھ’’باغوں کا شہر‘‘برقرار رکھنے کا مشن۔۔پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹر میں وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اعلی سطحی اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بھی شرکت کی،ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،مال روڈ پر تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس کو جدید لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنایا جائے گا،وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ریونیو بڑھانے کیلئے سمارٹ ایڈورٹائزمنٹ پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی، وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پارکس، گرین بیلٹس ، سڑکوں کی تزئین آرائش کا کام مزید تیز کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ لاہور باغوں کا شہر ہے اس کی ساکھ برقرار رکھیں، صوبائی وزیر ہائوسنگ نے شہر میں لگے بوسیدہ اور غیر محفوظ سائن بورڈز فوری ہٹائے کی بھی ہدایت کی،شہر کی خوبصورتی کو ماند کیے بغیر اشتہارات کے لیے جگہ کا تعین کریں، نوجوانوں کیلئے شہر کے مختلف پارکس میں صحت بخش سرگرمیاں متعارف کروائی جائیں گی،ڈسٹ فری سٹریٹیجی اپنائیں۔

(جاری ہے)

پلانٹیشن ڈرائیو بڑھائیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ مال روڈ پر موجود تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس جدید لائٹنگ لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنائیں، پی ایچ اے لاہور ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے موزوں سائٹس کو لیز پر دینے کا پلان مرتب کریں،درختوں کی پروننگ کا ایک باقاعدہ کیلنڈر بنایا جائے۔

آٹو میٹک مشینری کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ کام میں تیزی آئے،علاوہ ازیں سیکرٹری ہاوسنگ نیکرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن کورٹس کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں،وزیر ہاوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لاہور کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔