ڈاکٹر ضیا القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پیر 30 جون 2025 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) ڈاکٹر ضیا القیوم عدالتی احکامات کے بعد جوائننگ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پہنچ گئے، تاہم تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے گیٹ حکام نے کہا کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا کہ مجھ سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی، مجھے میرے دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا۔

ضیا القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔بعد ازاں ضیا القیوم ایچ ای سی سے واپس روانہ ہوگئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن بحال ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :