ہری پور، اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

پیر 30 جون 2025 20:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم کے نتیجے میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نازک اور ان کے بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں باپ بیٹے کو ان کے چچازاد بھائیوں نے اراضی کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔