پشاور ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،کم سن بچہ جاں بحق، ملزمان کی تلاش شروع

پیر 30 جون 2025 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق بچے کی نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم تاحال واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔دوسری جانب شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے فوری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔