ْمسلمان قرآنی تعلیمات اور اہل بیت رسول کے در سے وابستگی اختیار کریں،علامہ شبیر حسن میثمی

پیر 30 جون 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ مسلمان قرآنی تعلیمات اور اہل بیت رسول کے در سے وابستگی اختیار کریں کے تاکہ فلاح پاسکیں اور نجات ممکن ہوں آج پوری دنیا میں قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے اس کی وجہ دین اسلام اور تعلیمات محمد و آل محمد سے دوری ہے ہمیں اسلام کے سنہری حروفوں میں دلچسپی لینا ہوگی کیونکہ ہمارے لیے اس دور کا یزید طرح طرح کی مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف ہے انہوں نے علماء ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جزبوں کو فروغ دینے کی بات کریں اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کے لیے سر بلند کیا۔

متعلقہ عنوان :