۔سوشل میڈیا کا دانشمندی سے استعمال وقت کی ضرورت اور وسیع پیمانے تک پیغام کو پھیلانے کا باعث ہوگا ، سردار احمد خان شاہوانی

پیر 30 جون 2025 21:30

م*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)جمعیت علما اسلام کیچی بیگ یونٹ کا ایک اہم اجلاس میر سرفراز شاہوانی کی زیر صدارت ، یونٹ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد عمرکے گھر گلشن ٹان میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خصوصا سوشل میڈیا کے موثر استعمال، جماعتی کاز کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور عوامی رابطے کو فروغ دینے کے ایجنڈے کے تحت منعقد کیا گیا تھا اجلاس کے مہمان خصوصی سردار احمد خان شاہوانی تھے، جو حلقہ پی بی 46 سے جمیعت علما اسلام کے حقیقی ایم پی اے (فارم) 45 اور جماعت کے مرکزی رہنما ہیں۔

ان کی موجودگی نے اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ ان کے ہمراہ جماعت کے دیگر اہم رہنماں میں حاجی محمد ہاشم مینگل اور مفتی نیاز محمد قلندر بھی شریک تھیاجلاس میں یونٹ کے تمام عہدیداران اور فعال کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں حافظ ہدایت اللہ، مولوی محمد نواز، حافظ عبدالرحمن، مولوی حمیداللہ کلانی، منظور احمد شاہوانی، محمد عمران، محمد عمیر شاہوانی، ملک فہیم شاہوانی، حافظ عبدالقیوم، حافظ فرید احمد، حافظ نصیر احمد، ظفر احمد محمد حسنی، میر تنویر احمد شاہوانی، محمد بلال مرئی، محمد عبداللہ مرئی اور دیگر شامل تھے۔

شرکا نے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں، جن کا مقصد جماعت کی سرگرمیوں کو مثر بنانا تھا اجلاس کا ایک اہم پہلو سوشل میڈیا کے کردار اور اہمیت پر خصوصی بحث تھا۔ مہمان خصوصی سردار احمد خان شاہوانی نے اپنے خطاب میں سوشل میڈیا کی موجودہ دور میں افادیت اور اس کے ذریعے جماعت کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے امکانات پر تفصیلی بات کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے اور عوام تک درست معلومات پہنچائی جا سکیں صدر اجلاس میر سرفراز احمد شاہوانی نے بھی سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے طریقوں پر روشنی ڈالی اور اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ کس طرح ہم اس طاقتور پلیٹ فارم کو منظم طریقے سے استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موضوع پر تمام شرکا نے فردا فردا اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کا موثر استعمال اب ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے اجلاس میں تمام شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ یونٹ کے اجلاسات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور انہیں مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے۔ اس حکمت عملی کا بنیادی مقصد جماعت کے پیغام کو نہ صرف شہر کے ہر کونے تک پہنچانا ہے بلکہ ہر طبقہ فکر تک جماعت کی پالیسیوں اور نظریات کو روشناس کرانا ہے۔

اس طرح کے اجلاسات سے کارکنان کا جوش و خروش بھی برقرار رہے گا اور مقامی سطح پر عوامی رابطہ مہم کو تقویت ملے گی اس اجلاس نے جمعیت علما اسلام کیچی بیگ یونٹ کی آئندہ کی حکمت عملی کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کیا، جس میں ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال اور تنظیمی سرگرمیوں میں وسعت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔