Live Updates

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفقت ایاز کا چینی حکومت کی دعوت پر چین کا اہم دورہ

پیر 30 جون 2025 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایازنے پڑوسی ملک چین کی حکومت کی جانب سے دی گئی دعوت پر چین کا اہم دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران حکومتِ خیبر پختونخوا اور چینی اداروں کے درمیان مختلف ایم او یوز MOUs پر دستخط ہوئے۔ اس دورے کا مقصد خیبرپختونخوا میں سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ یہ دورہ چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کے اس وژن کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات