دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق

پیر 30 جون 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دکی میں مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے نصیب اللہ نامی کانکن جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیا گیا ۔