uایس ایس پی فوادالدین ریاض قریشی کی ڈی آئی جی عہدے پر ترقی

پیر 30 جون 2025 22:15

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کے ہمراہ ایس ایس پی فوادالدین ریاض قریشی کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر پروموٹ ہونے پرسنٹرل پولیس آفس میں بیجز لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی فواد الدین ریاض قریشی کو مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فواد الدین ریاض قریشی کو پروموشن کے بعد ڈی آئی جی ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :