کار نہر میں جا گری، ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

پیر 30 جون 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کار نہر میں جا گری, ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں کار نہر میں جا گری۔

(جاری ہے)

حادثہ میں کار سوار محمد عون رضا ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کوبحفاظت باہر نکال لیا۔ پولیس نے موقع ہر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کو الائیڈ ہسپتال مارچری شفٹ کر دیا گیا۔