جی 7 وزرائے خارجہ کا اسرائیل، ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،مشترکہ بیان

منگل 1 جولائی 2025 14:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطی سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں ایران میں آئی اے اِی اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔