ٹنڈومحمدخان ، پولیس کا منشیات فروشوں و مفرور ملزمان کے خلاف آپریشن، ایک مفرور ملزم سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

منگل 1 جولائی 2025 16:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں سمیت مفرور ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مفرور ملزم سمیت 4 منشیات فروش گرفتا رکر لئے، ان سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں، مزدا اور موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ٹنڈومحمدخان پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کیں، بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دوران چیکینگ ایک منشیات (بھنگ) سپلائر نصراللہ مگسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مزدا نمبر JZ-0844 میں موجود منشیات 40 کلو بھنگ برآمد کرکے مزدا و منشیات اپنی تحویل میں لے لی، بی سیکشن اسٹیشن ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران مین پوڑی سپلائر سکندر علی لغاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 400 عدد مضر صحت مین پوڑیوں سمیت ایک عدد موٹر-سائیکل برآمد کرلی، شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک مین پوڑی فروش ریاض خاصخیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 400 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو میں اغوا کے مقدمہ نمبر 71/2023 میں مطلوب مفری ملزم عبدالحمید عرف حامد شیخ کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام ملزمان پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :