ملتان ، صاف پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی

ملتان میں صاف پانی کی قلت، 94 فیصد زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا،وزیر توانائی

منگل 1 جولائی 2025 16:13

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ملتان میں صاف پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔جاری بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملتان میں پینے کے پانی کی قلت پربات کرتے ہوئے کہاکہ شہر کا 94 فیصد زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی میں موجود آرسینک کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار سے کہیں زیادہ ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اویس لغاری نے کہاکہ ملتان میں فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعداد بھی کم ہے اور جو موجود ہیں ان میں سے کئی خراب یا بند پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :