Live Updates

غزہ جنگ بندی کے دبا ئومیں اضافہ، نیتن یاہو وائٹ ہائوس کا دورہ کریں گے

منگل 1 جولائی 2025 16:16

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہائوس کا دورہ کریں گے کیونکہ غزہ جنگ بندی کے لیے واشنگٹن کی طرف سے دبائو بڑھ رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک امریکی اہلکار نے بتائی۔

(جاری ہے)

جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد نیتن یاہو سات جولائی کو امریکہ کا تیسرا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ٹرمپ کے یہ کہنے کے بعد ہو رہا ہے کہ وہ جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی کی امید رکھتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو اس دورے کی تصدیق کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات