اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک کلاس دہم کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کرے گا

منگل 1 جولائی 2025 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک کلاس دہم کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کرے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے فیصلہ کی روشنی میں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ فرسٹ اینو ل امتحان 2025،میٹرک کلاس دہم کے نتائج کا اعلان 24 جولائی 2025کو کیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق کلاس نہم فرسٹ اینول امتحان25 20 کے نتائج 20اگست 2025کو جار ی کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی کسی شکائت کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :