پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ 4 گھنٹوں میں 30 ہزار 626 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ترجمان

منگل 1 جولائی 2025 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ 4 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 626 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 43 ہزار 911 چالان، 02 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔دھواں چھوڑنے والی 557 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 115 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 42 لاکھ 66 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 62 لاکھ 97 ہزار چالان، 03 ارب 83 کروڑ روپے جرمانے کیے گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :