مظفرگڑھ ،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،اشتہاری مجرم گرفتار،مقدمات درج،پولیس ترجمان

منگل 1 جولائی 2025 16:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری A کا اشتہاری مجرم لیاقت عرف نکا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر کےمجرم کو بند حوالات تھانہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم لعل حسین سے جس نے کچھ عرصہ قبل معمولی تو تکرار پر شہری کو فائر مار کر مضروب کیا تھا۔ اس سے دوران تفتیش 01 کلاشنکوف برآمد اور ملزم کفایت محمد دلشاد سے 01 رپیٹر 12 بور بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان بند حوالات تھانہ کر دیئے گئے ہیں۔\378