جو ہرآباد ، وادی سون اوچھالی (خوشاب)جھیل پرٹورزم منصوبے اور بیوٹیفکیشن پلان کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 18:05

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وادی سون اوچھالی (خوشاب)جھیل پرٹورزم منصوبے اور بیوٹیفکیشن پلان کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اور‌نگزیب اعوان کمشنر سرگودھا نےکی اجلاس میں ڈی سی خوشاب فروا عامر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینشن راے یاسر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وائلڈ لائف پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے وادی سون میں واقع اوچھالی جھیل کے ماحول دوست سیاحتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس قدرتی مقام کو سیاحوں کے لیے پرکشش اور ماحولیاتی ہم آہنگ انداز میں سہولیات سے آراستہ کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے ابتدائی تخمینے، فنڈز کے اجراء اور کام کے آغاز سے متعلق تفصیلات بھی کمشنر کو پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

کمشنر جہانزیب اعوان نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ اور کوآرڈینیشن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے تاکہ منصوبے کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہری ترقی اور خوبصورتی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے خوشاب کے مرکزی بازار کو جدید طرز پر استوار کرنے، بجلی کے نظام کو انڈر گراؤنڈ کرنے اور دیگر ترقیاتی نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔\378