ایم ڈی اے کی کارروائی ،شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 19:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خانیوال روڈ چوک کمہاراں،پیراں غائب روڈ،وہاڑی روڈ میٹرو روٹ،وہاڑی چوک و اطراف اور وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے ذریعے موصول شدہ شکایت پر شاہ رکن عالم کالونی، ٹی چوک سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :