اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

منگل 1 جولائی 2025 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)فلائٹ شیڈول میں بارش کے باعث تبدیلی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث ملتان اتارا گیا۔شارجہ، مسقط کی 3 پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی۔اسلام آباد سے جدہ کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔