ساہیوال، ڈاکو بوڑھی خاتون ،طالب علم ، ہوٹل ملازم سے چار لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکل اور موبائل لے اڑے

منگل 1 جولائی 2025 21:52

سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ڈاکو بوڑھی خاتون ،طالب علم اور ہوٹل ملازم سے چار لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر شریںموڑ پر زمیندر محمد مشتاق کی بوڑھی والدہ سکینہ بی بی، ساہیوال سے اپنے گھر جانے کے لیے اڈہ شریں پر بس سے اتری تو بوڑھی سکینہ کو کار میں لفٹ دے کر تین لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو اسلحہ کے زور پر بابا فرید پارک میں محمد شہزاد غوری کے طالب علم بیٹے محمد سیف علی سے موٹر سائیکل نمبر 2627 اے بی ٹی ۔چک1چودہ ایل میں ہوٹل ملازم شمشیر علی سے موبائل نقدی 70 ہزار روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ پولیس ڈیرہ رحیم، غلہ منڈی اور کسووال نے محمد مشتاق۔ محمد شہزاد غوری اورشمشیر علی کی مد عیت میں تین مقدمات 382 اور 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔