قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت نے کیمبرج کے پارشلی پیپیرز لیک بیانیہ مسترد کردیا

منگل 1 جولائی 2025 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت نے کیمبرج کے پارشلی پیپیرز لیک بیانیہ مسترد کردیا،کمیٹی نے کیمبرج کی تحقیقات کو غیر معیاری قرار دیدیا،،کمیٹی میں طے پایا کہ کیمبرج امتحان اے ٹو پیپر کے سٹوڈنٹس ری ٹیک فری میں کر سکتے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت کا اجلاس کنویئنر کمیٹی سبین غوری کی زیر صدارت ہوا،، اجلاس میں کیمبرن امتحان میں پیپرز لیک کا معاملہ زیر بحث ا?یا،،سبین غور ی نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا پر پییرز لیکس سے متعلق بحث چل رہی ہے،، ڈائریکٹر کیمبر ج نے جواب دیا کہ ہم تسلیم کرچکے ہیں کہ پیپرز لیک ہوئے،ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،سبین غور ی نے کہا کہ ہم پارشلی لیک پییر کے بیانیہ کو مکمل کو ریجکٹ کرتے ہیں، کمیٹی رکن علی سرفراز بولے کہ ہم کیمبرج انوسٹیگیشنز کو غیر معیاری قرار دیتے ہیں، کیمبرج کو ا?ئی بی سی سی کیماتحت کیا جائے،ممبران کمیٹی نے کہا کہ فائنل ائیر کے بچوں کیلئے ری ٹیک والا آپشن بہتر نظر نہیں آرہا،،کمیٹی میں طے پایا کہ کیمبرج امتحان اے ٹو پیپر کے سٹوڈنٹس ری ٹیک فری میں کر سکتیکنوئنر کمیٹی سبین غوری نے میڈیا کو بتایا کہ پییرز دینے کی چوائس بچوں کے اوپر ہے مگر ری ٹیک فری ہوگی اجلاس کے دوران سبین غوری نے سوال کیا کہ برٹش کونسل، کیمبرج اور سکولز کا فیس میں بریک ڈاؤن شیئر بتایا جائے،، ڈائریکٹر کیمبرج نے جواب دیا کہ 70 فی صد اسکولز کیمبرج کے ساتھ ڈائریکٹ کام کرتے ہیں ،سبین غور ی سوال کیا کہ کبھی ا?پ نے ٹیکس ادا کیا ہے،ڈائریکٹر کیمبرج نے جواب دیا کہ ہم صوبوں کو ٹیکس دیتے ہیں، سبین غوری نے کہا کیمبرج ا?ئی بی سی سی کے ساتھ بیٹھے اور کیمبر ج کی تھر ڈ پارٹی تحقیقات ہونی چاہیئے،