لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شدت 4.4 ریکارڈ ،گہرائی 14 کلومیٹر ،زلزلے کا مرکز ساوتھ ویسٹ لاہور تھا،ریکٹر سکیل

منگل 1 جولائی 2025 22:57

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہر لاہور میں 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ کی گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ساوتھ ویسٹ لاہور تھا۔

(جاری ہے)

جن کی شدت نے دفاتر اور گھروں میں موجود افراد کو باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔زلزلے کے جھٹکے لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، مریدکے، کامونکی اور شیخوپورہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو گئے اور گھروں، دفاتر، دکانوں اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے۔تاحال زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق محکمہ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔