
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
حالیہ طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر بہت افسوس ہے، اسحق ڈار
ہفتہ 16 اگست 2025 18:22

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے، مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ہے اور حکومت قریبی ہم آہنگی کے ساتھ فوری ضروریات کو پورا کرنے اور متاثرہ علاقوں کی طویل مدتی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میرے نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے، برطانوی وزیرِ مملکت برائے خارجہ ہیمش فالکنر اور ہاؤس آف کامنز و ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سرکاری شیڈول کے علاوہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی سے مجوزہ ملاقات منسوخ کر رہا ہوں۔یہ فیصلہ ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، تعزیت اور قومی سطح پر جاری امدادی اور بحالی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ایونٹ کے تمام منتظمین سے دلی معذرت خواہ ہوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے، چاہے وہ ملک میں ہوں یا بیرونِ ملک ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جس حد تک ممکن ہو، امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.