پرانہ سکھر میں مسجدکے نام سے منسوب ماتم برآمد ، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات

منگل 1 جولائی 2025 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پرانہ سکھر میں مسجدکے نام سے منسوب ماتم برآمد ، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات، پولیس او رینجرز کے ساتھ ساتھ سیکڑوں رضاکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے ،ضلعی افسران کا ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کے انتظامی جائزہ لینے کیلئے دورہ ، عملے کوانتظامات و سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق شہداء کر بلا کی یا د میں پرانہ سکھر میں پانچ محرم الحرام کو نکالا جانے والا مسجد کے نام سے منسوب ماتم پرانہ سکھر کے علاقے لعل مقام سے برآمد ہوا جوجنات بلڈنگ، شاہی بازار، معصومی امام بارگاہ اور دیگرعلاقوں سے ہوتا ہوارات دیر گئے ڈتل شا ہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ما تمی جلوس میں مسجد کے نام سے منسوب تعزئے کے ساتھ چھوٹے بڑئے کئی تعزیئے ، الم پاک اور زوالجناح بھی ہمراہ تھے ما تمی جلوس کی حساسیت اور عزاداران کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکھر انتظامیہ کی جا نب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائینگے ماتمی جلوس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے افسران نے ماتمی جلوس کی گذگاہوں سمیت ماتمی جلوس کی نگرانی کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عملے کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی واضع رہے کہ ماتمی جلوس میں عزاداروں کو طبی امداد فراہمی کیلئے جنات بلڈنگ پر سول ڈیفنس سمیت اسکائوٹس و سماجی تنظیموں کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔