ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک

منگل 1 جولائی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے ) طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے63املاک سربمہرکر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے سوسائٹی اور علامہ اقبال ٹاون میں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے سوسائٹی میں 25 املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاون میں 38املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، کیفے، سٹور، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔