مہمند رائفلز کیمپ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علما و طلبا کرام کا کنونشن ،مدارس بارے تحفظات سے آگاہ کیا

منگل 1 جولائی 2025 23:10

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) مہمند رائفلز کیمپ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے ضلع بھر کے علما و طلبا کرام کا کنونشن منعقد ہوا جس میں مہمند رائفلز کمانڈنٹ کرنل عاصم محمود، ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن، ڈی پی او مہمند اکرام اللہ خان اور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ کنونشن میں ایک سو پچاس علمائے کرام اور دو سو طلبا نے شرکت کی۔

اس کنونشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ علمائے کرام نے مہمند رائفلز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مدارس کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس پر زور دیا گیا کہ اسی طرح کنونشن اور دیگر تقریبات کے انعقاد سے سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی اور علاقہ میں امن و امان کے فضا کو مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے ملک کے سلامتی و بقا کے لیے کیے جانے والے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سرکاری حکام نے کنونشن میں حصہ لینے پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور مدارس اور طلبا کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کو اعلی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں گروپ فوٹو نکال دی گئی اور محتلف بڑے اسلحہ کی نمائش کی گئی۔اور اس طرح پروگرامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :