نامعلوم وجوہات پر اسلام آباد سے صوابی تبدیل ہونیوالے ڈی پی او خانزیب خان مہمند کا تبادلہ روک دیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 23:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسلام آباد سے صوابی تبدیل ہونے والے ڈی پی او خان زیب خان مہمند کا تبادلہ روک دیا گیا ، چند یوم قبل ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے ڈی پی او خان زیب خان مہمند کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، تاہم خان زیب خان مہمند کی صوابی میں بحیثیت ڈی پی او تعنیاتی کا تبادلہ اچانک روک دیا گیا اور یوں موجودہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان بدستور خدمات انجام دے رہے ہیں ، خان زیب خان مہمند کی صوابی میں تعنیاتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ان کاصوابی میں تقرری پر خیرمقدم کیا گیا ، اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قانون پر عمل داری کے باعث صوابی میں امن و امان کی ابتر حالات بہتر بنانے کی امیدیں باندھی تھی ، اور کہا کہ ان کا تبادلہ صوبائی حکمران جماعت کے مقامی ارکان کی ایما پر روکا گیا ہے ۔