مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا سوات میں سیاحوں کی اموات اور صوبائی حکومت کی بے حسی پر اظہار تشویش

منگل 1 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں پورے خاندان کا بہہ جانا نہایت ہولناک سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہم انتظار کرتے رہے کہ صوبائی حکومت کوئی ایکشن لے گی مگر اس نے معاملہ کی انکوائری کے احکامات اور سارا ملبہ بیورو کریسی پر ڈال کر واقعہ کو دفن کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دردناک حادثہ کی ذمہ دار خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ہی ہے، ایک دہائی سے زائد اقتدار پر براجمان یہ نااہل اس قابل نہیں ہیں کہ صوبہ کو چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاحت کو فروغ دینے کی باتیں کرتےتھے لیکن ان کا طرز حکومت سیاحت سمیت ہر ادارے کو تباہ کردے گا۔