پولیس کا سرچ آپریشن،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار ملزمان گرفتار

منگل 1 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق دوران سرچ آپریشن کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ کرانے والے افرادکو مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا گیا،ایس پی راول محمدحسیب راجہ کا کہنا تھا سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ وقانون شکن عناصرپر کڑی نظر رکھنا اور اُنہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے تاکہ شہری قانون کے مطابق کرایہ داری کوائف کا اندراج یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :