نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں اینٹی ڈرون گنز کا عملی مظاہرہ

منگل 1 جولائی 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس گنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، ذوالفقار حمیدنے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں این آر ٹی سی کے ماہرین نے پولیس افسران کو اینٹی ڈرون گنز کے تکنیکی پہلووں، کارکردگی اور استعمال کے مکمل طریقہ کار کے بارے بتلایا۔

ان گنز کے ذریعے دشمن یا مشتبہ ڈرونز کو فوری طور پر ناکارہ بنانے کی صلاحیت پولیس فورس کو جدید دور کے خطرات سے نمٹنے میں مزید موثر بنائے گی۔ واضح رہے این آر ٹی سی اور خیبر پختونخواہ پولیس کے مابین حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہےجس کے تحت این آر ٹی سی ، خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اینٹی ڈرون گن فراہم کرے گا جو دہشتگردوں کی طرف سے کسی بھی ڈرون کو 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں باضابطہ طور پر اینٹی ڈرون گن خیبر پختونخواہ پولیس کی جائزہ کمیٹی کے حوالے کی جو اسکی تکنیکی صلاحیتوں ، رینج اور استعداد کار کا جائزہ لے گی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے بدلتے انداز کے پیشِ نظر پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

این آر ٹی سی کی جانب سے فراہم کردہ اینٹی ڈرون گنز نہ صرف محرم الحرام جیسے حساس ایام میں سیکورٹی کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس پہلے ہی ڈیجیٹلائزیشن، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، اور اسمارٹ سیکیورٹی آلات کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہی ہے، اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول اس سلسلے کی ا۔۔۔یک اہم کڑی ہے۔