گ* مائنز اینڈ منزلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے لیگل کونسل کی تیار کی گئی

منگل 1 جولائی 2025 21:00

ح*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت سینئر وکلا کا اجلاس، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے تیار کی گئی آئینی درخواست کا بغور جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

سینئر قانون دان محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ اور سردار طاہر حیدری ایڈووکیٹ نے اپنے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت سراوان ہا س میں ہونے والے اجلاس میں مائنز اینڈ منزلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے لیگل کونسل کی تیار کی گئی آئینی درخواست کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں تفصیلی مشاورت بھی ہوئی، انہوں نے کہاکہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سینئر وکلا نے آئینی پٹیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :