مالی سال 2024-25 میں اوسطا مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد ریکارڈ

جون 2025 میں شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی 3 فیصد رہی، اعدادو شمار

منگل 1 جولائی 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں اوسطا مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جون 2025 میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.08 فیصد اور دیہی علاقوں میں جون کے دوران مہنگائی میں 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ جون 2025 میں شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی 3 فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت خزانہ نے جون کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :