اویس الغاری کی فی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی تردید

ْ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے،وزیرتوانائی

منگل 1 جولائی 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے فی یونٹ قیمت میں دئیے گئے ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف اپنی جگہ پر موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں تبدیلی آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :