ہیومن رائٹس ٹائم لائن کے زیراہتمام منشیات فروشی کیخلاف نشتربازارسے میٹرواسٹیشن تک واک

ملک میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کوروکنے کیلئے اے این ایف فورسز کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے،چودھری رشیدکی گفتگو

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ہیومن رائٹس ٹائم لائن کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعال کے خلاف ہیومن رائٹس ٹائم لائن اپنے اور حکومت وقت کے ساتھ ملکر انسداد منشیات کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اے این ایف فورسز کی تعدادمیں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کو روکاجاسکے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منشیات استعمال کرنے والے بچوں کے علاج معالجہ کے لیے حکومتی سرپرستی میں بہترین ادارے قائم کیے جائیں، انسداد منشیات واک کے موقع پر واک میں ناصر محمود ورک ،اصغر علی شہزاد ،عبدالغفار، عبدالطیف فوجی، ملک عتیق ،میاں جاوید، ملک شفیق ،احسن علی نے بھی اظہار خیال کیا،یہ واک نشتر بازار سے شروع ہو کر فیروز پور روڑ میٹرو بس اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔