ٹریفک پولیس نے 6 اور 7 محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا

بدھ 2 جولائی 2025 16:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے 6 اور 7 محرم الحرام کو جلوس شرکاء اور شہریوں کی سہولت کیلئے نکلنے والے ماتمی جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کے احکامات پر جاری کردہ پلان میں بند اور کھلے راستوں کا تعین کر دیا گیا تاکہ شہری بنا کسی مشکل کے اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔عوام الناس سے گزارش ہےکہ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے تعاون کرتے ہوئے نقشہ کے مطابق کھلے راستوں پر سفر کریں۔