ضلعی انتظامیہ مردان اور ریسکیو 1122 کی جانب سے فلڈ اور ڈوبنے کے حادثات سے نمٹنے کےلیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

بدھ 2 جولائی 2025 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ مردان اور ریسکیو 1122 کی جانب سے فلڈ اور ڈوبنے کے حادثات سے نمٹنے کےلیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ کو منعقدہ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اس دوران فرضی ڈوبنے والے افراد کو تلاش اور ریکور کرنے کی مشقیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے روپ تھرو گن کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو بچانے کی مشقیں بھی کیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔ مشقوں کے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور، ہیلتھ کوآرڈینیٹر اور سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر فضل حق نے پانی اور سیلابی حالات میں حفاظتی اقدامات، ایمرجنسی کے وقت اداروں کے کردار اور ریسکیو طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :