ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرنگرانی مہمند آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 2 جولائی 2025 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مخیر حضرات کے تعاون سے مہمند آباد کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد غریب، نادار اور مستحق افراد کو مفت طبی معائنہ اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے ڈاکٹروں اور معاون عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوامی خدمت کے ایسے اقدامات کو ہر سطح پر ترجیح دے رہی ہے۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا جبکہ مریضوں کو بیماری کی نوعیت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے کیمپ کو ضلعی انتظامیہ کا قابلِ ستائش قدم قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سماجی رہنما ملک بلال آیاز، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر کومل، ڈاکٹر احد، ڈاکٹر سلمان اور حاجی اعظم نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں جنہوں نے جذبہ خدمت کے تحت نہایت خلوص سے مریضوں کا علاج کیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق اس نوعیت کے میڈیکل کیمپس کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :