باجوڑ ، بارودی مواد کے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی سمیت 4 افراد شہید ، 11 زخمی

بدھ 2 جولائی 2025 16:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) باجوڑ میں بدھ کو بارودی مواد کے دھماکے میں ناوگئی کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ دیگر شہدا میں تحصیلدار وکیل ، باجوڑ پولیس کے اے ایس آئی نور حکیم اور پولیس کانسٹیبل رشید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ \932

متعلقہ عنوان :