چینی وزیر اعظم برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے کئے 5 جولائی سے برازیل کا دورہ کریں گے،9 جولائی کو مصر جائیں گے

بدھ 2 جولائی 2025 16:37

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے 5 جولائی سے برازیل کا 4 روزہ دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ 5 سے 8 جولائی تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے مصر کے ہم منصب مصطفی کمال مدبولی کی دعوت پر 9 سے 10 جولائی تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :