صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ بم دھماکے کی مذمت

بدھ 2 جولائی 2025 16:50

صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ   بم دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اوردیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے شہدا کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارِ کیا۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔\932