ڈپٹی کمشنر کی کوہستان اپر طارق علی خان کا ہربن بھاشا کمیٹی کے ساتھ جرگہ کا انعقاد

بدھ 2 جولائی 2025 18:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت بدھ کے روز ہربن بھاشا کمیٹی کے ساتھ جرگہ/اجلاس منعقد ہوا ، جس کا مقصد دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت اراضی کے حصول کے لیے ادائیگیوں سے متعلق زیر التواء فائلوں کے معاملات کا جائزہ لینا اور مقامی کمیٹی کے تحفظات کو دور کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جرگے میں مقامی عمائدین اور کمیٹی ممبران نے اپنے مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا ،جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شفافیت،بروقت ادائیگی اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی،زمین کے حصول سے متعلق تمام قانونی اور انتظامی تقاضے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبہ جات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :