پشاور کے تھانہ ٹاون کی حدود خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) پشاور کے تھانہ ٹاون کی حدود خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ٹاؤن کی حدود مین یونیورسٹی روڈ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے گیٹ نمبر پانچ کےقریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مسمی سجاد ولد فضل سبحان ساکن شبقدر حال تارو کو دو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ۔