امیر جماعت اسلامی اورچیئرمین لیاقت آبادنے شہدا ئے فلسطین پارک کاافتتاح کردیا

بدھ 2 جولائی 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ یوسی 7میں شہدا ئے فلسطین پارک اور گرین بیلٹ کا تزین و آرائش کے بعدافتتاح کردیاہے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورے لیاقت آباد میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ، ٹائون میں جتنے بھی پارک تھے سب کو تعمیر کر کے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب نے کہاکہ میں پارکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی مشکور ہوں جس نے دو سال کے عرسے میں بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اورلیاقت آباد میں اس وقت تمام پارکس کو پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 15 پارکس، دو اربن فورسٹ اورا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر کہ عوام کے حوالے کر چکے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹائون اسحاق تیموری، یوسی چیئرمین اظہر عظیم شمسی،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔